Skip to main content

کرونا وائرس: آئی ایم ایف کا متاثرہ ممالک کو صفر شرح سود پر ایک کھرب ڈالر قرضہ دینے کا اعلان

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کرونا وائرس سے متاثرہ اور اس کے باعث معاشی مشکلات کے شکار ممالک کو 1 کھرب ڈالر تک قرضہ صفر شرح سود پر دینے کا اعلان کیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جورجیفا نے رکن ممالک کو کرونا وائرس سے نبرد آزما ہونے اور معیشت کی بحالی کے لیے 1 کھرب ڈالر تک کا قرضہ دینے پر رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ قرضہ صفر شرح سود پر ابھرتی اور ترقی پذیر معیشتوں کو 50 ارب ڈالر جبکہ کم آمدنی والے رکن ممالک کو 10 ارب ڈالر تک دیا جائے گا۔
منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جورجیفا نے مزید کہا کہ 20 ممالک نے قرضوں کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک کو ترجیحی بنیاد پر اور تیز رفتاری سے بلا سود قرضے جاری کیے جائیں گے تاکہ معاشی بحران کے شکار اور مالی مدد کے حق دار ممالک کو اپنے امور چلانے کے لیے کچھ سہارا مل سکے۔
علاوہ ازیں سی سی آر ٹی فنڈز غریب ترین ممالک کو فوری طور پر قرضوں سے نجات دلانے میں بھی مدد فراہم کرسکتا ہے۔
آئی ایم ایف پہلے ہی مجموعی طور پر 200 ارب ڈالر کی ادائیگی کا وعدہ کرچکا ہے جب کہ 15 مارچ کو امریکی فیڈرل ریزرو نے معاشی نمو کی حوصلہ افزائی کے لیے سود کی شرح صفر کر دی تھی اور معیشت کو کرونا وائرس کے اثرات سے بچانے کے لیے 700 ارب ڈالر کے پروگرام بھی شروع کیے۔

Comments

Popular posts from this blog

SECP Links Short Selling With Uptick Rule in Futures Market

In the wake of COVID-19 and its unprecedented effect on global stock markets, the Securities and Exchange Commission of Pakistan  in consultation with market stakeholders and market infrastructure institutions, has decided that for the April 2020 contract, a short sale in 36 specific shares of the futures market shall be subject to an uptick rule. This will ensure the provision of a required prior notice period to the market and retain liquidity in the rollover week. The uptick rule means that the shares of that relevant scrip have to be sold at a price higher than the last trade not lower. Further, to support the mutual fund industry, the maximum period of borrowing by mutual funds for redemption purposes will be extended from existing 90 days to 360 days. Moreover, the commission has allowed relaxing deposit requirements against the base minimum capital of TREC holders. The requirement to perform biometric verification at the time of opening of the account is eased and ...